راولپنڈی: جم خانہ کے ترقیاتی کاموں کے جائزے کیلئے وفد کا دورہ

راولپنڈی: جم خانہ کے ترقیاتی کاموں کے جائزے کیلئے وفد کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (پ ر) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر راجہ عامر اقبال اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر راولپنڈی ثاقب ظفر نے راولپنڈی جمخانہ کے ترقیاتی کاموں کا جائز ہ لینے کے لئے جمخانہ کا دورہ کیا اس موقع پر اراکینِ مجلسِ عاملہ عاصم ملک اور ڈاکٹر شمائل داﺅد بھی موجود تھے۔راجہ عامر اقبال نے دورے کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کے اراکین کی کثیر تعداد جمخانہ کی رکن ہے اور جمخانہ میں جاری کاموں کو وقت پر مکمل کیا جائے تا کہ اراکین کو جلد سے جلد سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر ڈی سی او ثاقب ظفر نے کہا کہ جمخانہ میںسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جس میں دو سوئمنگ پول، دو سکوائش کورٹ ،دو جمنازیم ، کافی شاپ اور بچوں کے لئے کڈز فوڈ سنٹر بھی قائم کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کو 31دسمبر 2012سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -