کینیڈا کے وزیر تجارت آئندہ ماہ میانمار کا دورہ کرینگے

کینیڈا کے وزیر تجارت آئندہ ماہ میانمار کا دورہ کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوٹاوا (اے پی پی) کینیڈا کے وزیر تجارت ایڈفاسٹ آئندہ ماہ میانمار کا دورہ کرینگے۔ وہ کینیڈا کی حکومت کے پہلے اعلیٰ عہدیدار ہوں گے جو میانمار کے دورے پر جائیں گے۔ کینیڈین وزیر تجارت کے مطابق وہ سہ ملکی علاقائی دورہ کے آخر میں میانمار جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اقتصادیات کے ساتھ گہرے تعلقات کا حامی ہے۔ ایڈفاسٹ جمعہ کو کمبوڈیا میں آسیان کے وزراءتجارت اور کینیڈا کے اقتصادی ماہرین کے درمیان پہلے مذاکرات کیلئے جائیں گے اس کے علاوہ وہ ویتنام اور تھائی لینڈ بھی جائیں گے۔ آسیان ممالک مل کر کینیڈا کے ساتھ میں بڑے تجارتی شراکت دار بنتے ہیں جن کے ساتھ کینیڈا کا سالانہ تجارتی حجم 15.5 ارب ڈالر پر آ گیا ہے۔ کینیڈین وزیر تجارت کا سہ ملکی دورہ 3 ستمبر کو ختم ہو گا۔

مزید :

کامرس -