پاکستان جوڈو فیڈریشن کا کاتہ اینڈ کوچنگ سیمینار میں شرکت کا فیصلہ

پاکستان جوڈو فیڈریشن کا کاتہ اینڈ کوچنگ سیمینار میں شرکت کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے کھٹمنڈو میں ہونے والے کاتہ اینڈ کوچنگ سیمینار میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سیمینار میں جوڈو کے دو آفیشلز شرکت کرینگے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے کہا کہ جوڈو یونین آف ایشیا کے زیر اہتمام کاتہ اینڈ کوچنگ سیمینار 8 ستمبر کو نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقد ہو گا ۔اور اس میں شرکت کیلئے پاکستان کے دو آفیشلز6 ستمبر کو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں آفیشلز کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سیکرٹری نے کہا کہ کاتہ اینڈ کوچنگ سیمینار میں 14 ایشیائی ممالک کے آفیشلز اور کھلاڑی شرکت کرینگے۔