پنجاب سیڈ کارپوریشن کاکپاس کا 5ہزار میٹرک ٹن بیج خریدنے کا اعلان

پنجاب سیڈ کارپوریشن کاکپاس کا 5ہزار میٹرک ٹن بیج خریدنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پنجاب سیڈ کارپوریشن نے کپاس کا 5ہزار میٹرک ٹن بیج خریدنے کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ سیڈ کارپوریشن دیگر اہم فصلات کی طرح کسانوں ، کاشتکاروں، زمینداروںکو کپاس کا مطلوبہ مقدار میں تصدیق شدہ بیج فراہم کرنے کیلئے تمام ممکن اقدامات یقینی بنائے گی۔حکومت پنجاب کی جانب سے رواں سال کیلئے اہم فصلوں کے تصدیق شدہ بیج کی فروخت کا 3045 ملین روپے کا ہدف مقرر کیاگیاہے ۔ رواں سال فصل ربیع کیلئے کاشتکاروں کو گندم کا 39853 میٹرک ٹن بیج فراہم کیاجائیگا۔ انہوںنے بتایاکہ رواں سال کیلئے سیڈ کاپوریشن کے سالانہ بجٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔ سیڈ کارپوریشن نے دھان کا 3ہزار میٹرک ٹن بیج خریدنے کیلئے بھی اقداما ت کا آغاز کر دیاہے۔

مزید :

کامرس -