ثقلین مشتاق کو قومی ٹیم کا سپن باﺅلنگ کوچ مقرر کیا جائے، راشد لطیف

ثقلین مشتاق کو قومی ٹیم کا سپن باﺅلنگ کوچ مقرر کیا جائے، راشد لطیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے تجویز پیش کی ہے، ثقلین مشتاق کو قومی کرکٹ ٹیم کا سپن باﺅلنگ کوچ مقرر کیا جائے، محمد اکرم کی بطور فاسٹ باﺅلنگ کوچ تقرری اچھا فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو سپن باﺅلنگ کوچ کی بھی ضرورت ہے اور اس کیلئے سابق مایہ ناز آف سپنر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق فاسٹ باﺅلر محمد اکرم کو قومی ٹیم کا باﺅلنگ کوچ مقرر کرنا بورڈ کا اچھا فیصلہ ہے، وہ بہت محنتی ہے اور جدید کوچنگ میں اچھا خاصا تجربہ رکھتا ہے۔