انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن رواں سال دسمبر میں کھیلی جانے والی مینز چیمپئنز ہاکی ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یکم دسمبر سے 9 دسمبر تک آسٹریلوی شہر میلبورن میں کھیلی جانے والی چیمپئنز ٹرافی میں شریک 8 ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ۔پول ”اے“ میں اولمپک چیمپئن جرمنی ،انگلینڈ،نیوزی لینڈاور انڈیا جبکہ پول”بی “ میں میزبان آسٹریلیا،پاکستان ،ہالینڈ اور بیلجیئم کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ایونٹ میں پہلی بار کراس اوور کوارٹر فانئل فارمیٹ متعارف کرایا گیا ہے جو اس سے قبل ایف آئی ایچ کے سابقہ ایونٹس میں بھی متعارف کرایا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق ایونٹ کا افتتاحی میچ اولمپک چیمپئن جرمنی اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین یکم دسمبر کو کھیلا جائیگا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلا گا،پہلے روز دیگر میچز میں آسٹریلیا بیلجیئم کے خلاف جبکہ انگلینڈ بھارت کے خلاف مد مقابل ہوگا ۔2 دسمبر کو پاکستان اپنے دوسرے میچ میں بیلجیئم کے خلاف مدمقابل ہوگا جبکہ انگلینڈ اور جرمنی ،بھارت اور نیوزی لینڈ ،آسٹریلیا اور ہالینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔4 دسمبر کو آخری پول راﺅنڈ میں جرمنی کی ٹیم بھارت کے خلاف مدمقابل ہوگی جبکہ پاکستان میزبان آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گا۔دیگر میچز میں ہالینڈ کی ٹیم بیلجیئم جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی۔ایونٹ کا کوارٹر فائنل راﺅنڈ 6دسمبر ،سیمی فائنل راﺅنڈ 8 دسمبر جبکہ فائنل9 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔