ون ڈے رینکنگ، محمد حفیظ نے باﺅلنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ون ڈے رینکنگ، محمد حفیظ نے باﺅلنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(نیٹ نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے،پاکستان کے محمد حفیظ نے باﺅلنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔آئی سی سی کی جاری کردہ ون ڈے کرکٹ رینکنگ میں پاکستان کے دو باﺅلرز ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔پاکستان کے محمد حفیظ نے دنیا کے نمبر ون بولر بن گئے ہیں ان 727پوائنٹس ہیں ،جبکہ سعید اجمل 696 پوائنٹس لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔جنوبی افریقی باﺅلر ساٹ سوبے نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ،بیٹنگ کے شعبے میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا۔جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ 871 پوائنٹس لے کر پہلے نمبرپر ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی اورجنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولئیرز بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبرپر ہیں پاکستان کے عمر اکمل کا بارہواں نمبر پر ہے۔