بد چلنی شبہ،بھانجوں نے ممانی کی شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا

بد چلنی شبہ،بھانجوں نے ممانی کی شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ کے علاقے میں بدچلنی کے شبہ میں بھانجوں نے چار بچوں کی ماں کو چھری سے شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا پولیس نے دونوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا بتایاگیا ہے کہ کوٹ کمبوہ کے رہائشی بابر مسیح کی بیوی شازیہ کا چال چلن ٹھیک نہ تھا جس پر اس کے بھانجوں وقاص اور کاشف سے اکثر جھگڑا رہتا گزشتہ روز شازیہ گھر سے باہر گئی ہوئی تھی کہ کافی دیر بعد جب گھر واپس آئی آئی تو ان کا اپنے بھانجوں کے ساتھ جھگڑا ہوگیا جس پر انہوں نے اسے چھریاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا،اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادی پولیس کے مطابق ملزمان کو اپنی مامی پر بدچلنی کا شبہ تھا جس پر انہوں نے طیش میں آکر اسے قتل کیا گیا ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔