جاوید ہاشمی کا بازیابی نعلین پاک ایکشن کمیٹی کے احتجاجی کیمپ کا دورہ

جاوید ہاشمی کا بازیابی نعلین پاک ایکشن کمیٹی کے احتجاجی کیمپ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے گذشتہ روز پریس کلب سے گزرتے ہوئے بازیابی نعلین پاک ایکشن کمیٹی کی طرف سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ اور4سال سے بہاولپور سے بے گھر ہوکر کیمپ میں رہنے والے رجب علی کے کیمپ کا دورہ کیا۔دس سال سے ننگے پاﺅں سیاہ لباس ایس اے جعفری کی جدوجہد کو سراہا۔ رجب علی نے بتایا کہ4سال سے کیمپ میں ہوں،میرے دو بچوں کی پیدائش بھی اِسی کیمپ میں ہوئی۔میری جائیداد پر قبضہ کرکے مجھے بااثر افراد نے گھر سے نکال دیا۔کئی مرتبہ وزیرا علیٰ نے میری بحالی اور امداد کا اعلان کیا لیکن اُن پر عمل نہیں ہوا۔ جاوید ہاشمی نے دونوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی گڈ گورنس ہے کہ لوگ فٹ پاتھوں پر کیمپ لگائے ہوئے ہیں۔وہیں بچے پیدا ہورہے ہیں اور خادم اعلیٰ کو خبر نہیں۔