وینزویلا کی ریفائنری میں آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا، 41 ہلاک

وینزویلا کی ریفائنری میں آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا، 41 ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تراکس (اے این این )جنوبی امریکی ملک وینزویلاکی تیل صاف کرنے والی سب سے بڑی ریفائنری میں لگی آگ پر ابھی تک پوری طرح قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ آموئے ریفائنری میں ہلاک شدگان کی تعداد اب بڑھ کر 41 تک پہنچ گئی ہے۔ ریفائنری کے دو گوداموں میں ذخیرہ کیے ہوئے تیل میں لگی آگ بدستور بے قابو ہے۔ حکام کے مطابق گیس کے لیک ہونے کی وجہ سے آگ بھڑکی تھی۔ موجودہ صورت حال کے تحت آموئے ریفائنری میں دوبارہ کام شروع ہونے میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔ وینیزویلا کے انرجی منسٹر نے دو دنوں کے بعد ریفائنری میں کام شروع کرنے کا بتایا تھا۔ صدر اوگو چاویز نے اتوار کے روز ریفائنری کے متاثرہ حصے کے دورہ کے دوران اس قومی نقصان پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ صدر نے دھماکے اور آگ لگنے کی وجوہات کی انکوائری کا بھی اعلان کیا۔ آموئے ریفائنری سے روزانہ چھ لاکھ پینتالیس ہزار بیرل صاف تیل مہیا کیا جاتا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -