ترکی، مظاہرے کی اجازت نہ ملنے پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

ترکی، مظاہرے کی اجازت نہ ملنے پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ (آئی این پی ) ترکی کے کرد علاقے میں مظاہرے کی اجازت نہ ملنے پر مظاہرین اور پولیس میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔پیر کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی صوبے سیزری میں سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور کردستان ورکرز پارٹی کے حق میں مظاہرہ کرنے لگے۔مظاہرے کے دوران پولیس کی جانب سے روکنے پر مظاہرین بپھر گئے اور پولیس پر پتھرا و¿شروع کردیا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر پٹاخے بھی پھینکے گئے۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ان پر واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔

مزید :

عالمی منظر -