پنک بینڈ پسی رائٹ کے دو ارکان روس سے فرار ہو گئے

پنک بینڈ پسی رائٹ کے دو ارکان روس سے فرار ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(اے این این )روس کے خواتین پر مشتمل پنک بینڈ پسی رائٹ کی دو خواتین اپنے ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ پولیس ان کو گرفتار کرنے کے لیے متحرک تھی۔ اس بینڈ کی تین خواتین کو اسی ماہ کی اکیس تاریخ کو ایک روسی عدالت نے مذہبی منافرت اور شور و غل کرنے کی پاداش میں دو دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ فرار ہونے والی خواتین کے روس سے باہر نکلنے کا پیغام سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیا گیا۔ وہ کس ملک پہنچی ہیں، اس کے حوالے سے معلومات عام نہیں کی گئی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -