علامہ مشرقی ایک آ ئیڈلوجی کے ذریعے غلبہ اسلام چاہتے تھے، ڈاکٹر صبیحہ المشرقی

علامہ مشرقی ایک آ ئیڈلوجی کے ذریعے غلبہ اسلام چاہتے تھے، ڈاکٹر صبیحہ المشرقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) خاکسار تحریک کی سربراہ ڈاکٹر صبیحہ الشرقی نے حضرت علامہ مشرقیؒ کے 124 ویں یوم ولادت کے موقع پر خاکسار تحریک لاہور کے زیر اہتمام ” علامہ مشرقی“ کا نظریہ جمہوریت“ کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علامہ مشرقیؒ جیسے عالمی شہرت یافتہ ریاضی دان اور علم و خبر اور قرآن کے مفکر اعظم عالمی آئیڈیالوجی کے ذریعہ سے غلبہ اسلام اور تسخیر کائنات چاہتے تھے۔ خاکسار رہنما رانا محمد ایوب نے کہا کہ ہر جانب سے آوازیں گونج رہی ہیں کہ پاکستان تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے بڑھتے ہوئے خطرات کی رفتار میں تیزی آرہی ہے پاکستان مشکلات کا شکار ہے۔ خاکسار رہنماﺅں نے اپنی تقاریر میں حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ علامہ مشرقیؒ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ملک بھر کی یونیورسٹیز میں ” علامہ مشرقیؒ چیئرز“ قائم کی جائیں حضرت علامہ مشرقیؒ کی مستند سوانح عمری شائع کی جائے پنجاب یونیورسٹی کا نام تبدیل کر کےعلامہ مشرقیؒ پنجاب یونیورسٹی رکھا جائے “ علامہ مشرقیؒ میوزیم قائم کیا جائے چھوٹے بڑے شہروں کے نام علامہ مشرقیؒ سے منسوب کئے جائیں۔