سٹی گورنمنٹ نے ریلوے افسر کے خلاف مقدمہ درج کروا کر زیادتی کی:جنید قریشی

سٹی گورنمنٹ نے ریلوے افسر کے خلاف مقدمہ درج کروا کر زیادتی کی:جنید قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) جنرل منیجر آپریشنز ریلوے جنید قریشی نے کہا ہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور نے ریلوے افسرلاہور ڈرائی پورٹ کے چیف ٹریفک منیجر دلداد حسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے حماقت کی ہے ہم بھی کاﺅنٹر مقدمہ درج کرواسکتے تھے مگر ایسا نہیں کیا ہمارے بچارے افسر کو فضول میں رگڑ دیا گیا یہ سراسر زیادتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔جنرل منیجر آپریشنز ریلوے جنید قریشی نے کہا کہ امپورٹ کئے ہوئے ٹائر تھے ان حالات میں کسی بھی صورت میں ریلوے افسر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتاتھا۔لاہور ڈرائی پورٹ پر ساما ن باہر سے آتا یہاں سے بھیجا جاتا ہے یہ تجارتی سرگرمی کا مرکز ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے آئی جی ریلوے پولیس سید ابن حسین کو ہدایت کردی ہیں کہ وہ ریلوے افسر جس کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے اس سے رابطہ کریں اور اس کے ساتھ مکمل تعاون کرکے مقدمہ ختم کروایا جائے ۔