تاجر سے ڈیڑھ کلو سونا ہتھیانے والے جیولر باپ بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرینکا حکم

تاجر سے ڈیڑھ کلو سونا ہتھیانے والے جیولر باپ بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرینکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)رنگ محل کے تاجر سے ڈیڑھ کروڑ کا300تولے سونا ہتھیانے والے جیولر باپ بیٹے کے خلاف ڈی آئی جی آپریشن کے حکم سے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے بتایاگیا ہے کہ تاجر منظر سعید نے جیولرز صوفی عتیق اور اس کے بیٹے سے 300تولے سونا دے کر کاروبار میں شراکت کی باپ بیٹا چند ماہ منافع دینے کے بعد مکر گئے اور رقم یا سونا دینے کے بجائے منظر سعید کو قتل کی دھمکیاں دینا شروع کردیں ڈی آئی جی آپریشن رائے طاہر نے مکمل حالات جاننے کے بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا رنگ محل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم پولیس تاحال کوئی ملزم گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے ۔