انڈونیشیا میں طیارہ حادثے میں ہلاک 4 افراد کی لاشیں مل گئیں

انڈونیشیا میں طیارہ حادثے میں ہلاک 4 افراد کی لاشیں مل گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جکارتہ(اے پی پی) انڈونیشیاکے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا کے چارٹرڈ طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے آسٹریلوی شہری سمیت 4 افراد کی لاشیں تلاش کرلی ہیں۔ گزشتہ روز قومی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے ترجمان گاگا پراکوسو نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ آسٹریلین شہری پیٹر جان ایلیٹ جس نے اپنی پرتھ میں واقع کانکن کمپنی کے سروے کیلئے طیارہ چارٹر کیا تھا وہ بھی ان ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی شہری کے علاوہ باقی تینوں مرنے والے انڈونیشیائی شہری تھے جس میں پائلٹ بھی شامل ہے۔ تینوں کی لاشیں انڈونیشیا کے شہر سمارنڈا کے ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔ پراکوسو نے مزید کہا کہ ابھی طیارے کی تباہ ہونے کی تفتیش جاری ہے لیکن ابتدائی تفتیش کے مطابق تیز ہواﺅں کی وجہ سے طیارہ تباہ ہوا ہے۔ پیٹر جان ایلیٹ نے اپنی ویب سائٹ پر اپنے بارے میں جو معلومات دی ہیں اس کے مطابق انہوں نے جیو فزکس اور منرل، تیل اور کوئلے کی دریافت میں ڈگزری لی ہوئی ہے۔ آسٹریلین سفارت خانہ جکارتہ کے حکام نے کہا کہ انہوں نے ایلیٹ کی فیملی کی ہر طرح مدد کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -