ن لیگ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا وعدہ کرکے مکر گئی، محمد اکرم چودھری

ن لیگ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا وعدہ کرکے مکر گئی، محمد اکرم چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ۔ر)پاکستان مسلم لیگ(ق) پنجاب کے ترجمان محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا وعدہ کرکے مکر گئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ن لیگ کی صوبائی حکومت کو اِس بات کا بالکل حق حاصل نہیں ہے کہ وہ دیگر صوبوں کے اندر مداخلت کرے۔یہ عمل صوبائی خودمختاری کے خلاف ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جس صوبے کے اندر مزید صوبوں کی صرورت ہے اِس حوالے سے بات کرنا اُس صوبہ کے عوام اور اُ ن کے منتخب نمائندوں کا کام ہے۔ ن لیگ اپنا گھر دیکھے۔دیگر صوبوں کے اندر صوبے بنانے کا مطالبہ صوبائی اسمبلی کی منظور کی جانے والی قرارداد کی نفی ہے اور یہ جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔