ڈرون حملے دہشت گردی کی روٹ کاز ہیں:ناصر اقبال خان

ڈرون حملے دہشت گردی کی روٹ کاز ہیں:ناصر اقبال خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان،سیکرٹری ینرل محمد رضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر مہر محمد سلیم، میاں ذوالفقار راٹھور، میاں ارشد علی، نائب صدور پنجاب شیخ حلال امجد،احد حنیف اور نائب صدر لاہور مرزا عنایت علی نے کہا کہ ڈرون حملے دہشت گردی کی روٹ کاذ ہیں۔اِنہیں ہر صورت روکا جائے کیونکہ اِن کے ری ایکشن کا سامنا پاکستان اور پاکستانیوں کو کرنا پڑتا ہے۔امریکہ کی بھڑکائی ہوئی آگ میں پاکستان کب تک جلتا رہے گا۔امریکہ نے اپنے مفادات کی حفاظت کیلئے پاکستان اور افغانستان کو میدان جنگ بنادیا،ہم دہشت گردی بارے امریکہ کی تشریح سے اتفاق نہیں کرتے۔مہذب دنیا کی ڈرون حملوں اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر مجرمانہ خاموشی نے انسانیت کو شرمندہ کردیا ۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمد ناصر اقبال خان نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں امریکہ کی بربریت کے خلاف بھی اِسی طرح آواز اُٹھائیں جس طرح وہ شدت پسندوں کے خلاف اُٹھاتی ہیں۔ امریکہ کے حکمران یاد رکھیں زہر سے زیر کا تریاق ہوسکتا ہے مگر دہشت گردی کے زور پر دنیا سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔