گلبرگ ٹاﺅن کی مختلف یونین کونسلوں میں انسداد ڈینگی واک

گلبرگ ٹاﺅن کی مختلف یونین کونسلوں میں انسداد ڈینگی واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)انسداد ڈینگی عوامی آگاہی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز گلبرگ ٹاؤن کے زیر اہتمام یونین کونسلز 130,96,95میں انسداد ڈینگی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین ایمرجنسی رسپانس کمیٹی گلبرگ ٹاؤن سردار ایاز صادق ، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سعید الہٰی اور نگہت شیخ نے کی ۔ واک میں سیاسی کارکنوں ، متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاران کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ ایم این اے سردارایاز صادق اور ایم پی اے ڈاکٹر سعید الہٰی اور نگہت شیخ نے محکمہ صحت کے عملے کے ہمراہ گھر گھر جاکر شہریوں میں ڈینگی آگاہی پمفلٹس اور فری ہیلتھ کٹس تقسیم کیں۔ سردار ایاز صادق نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھر، گلی اور محلوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں