نوجوان ٹیکنیکل تعلیم پر زیادہ توجہ مرکوز کریں، وسیم اختر

نوجوان ٹیکنیکل تعلیم پر زیادہ توجہ مرکوز کریں، وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی(امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنی چاہئے۔پاکستان دنیاکی بہترین اور ذہین قوم ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں خوشحالی و استحکام کے لئے صحیح رہنمائی کی جائے۔وطن عزیز میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کو وسائل سے مالامال بنایا ہے۔ نوجوان طبقہ موجودہ حالات سے مایوس ہوکر بیرون ممالک جانے کی بجائے ملکی حالات کی بہتری میں اپنا مثبت کردار اداکرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے خیر کی توقع نہیں اس لئے ان سے نجات میں ہی ملک وقوم کی بھلائی ہے۔پاکستان کے دشمن اور ان کے حواری متحد ہوچکے ہیں۔ووٹ کی پرچی ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرے گی۔عوام کو غیر جانبداری کا ثبوت دیتے ہوئے آزمائے ہوئے لوگوں کو مسترد کرنا ہوگا۔دنیا بھر میں جس کسی بھی ملک نے امریکی بالادستی کو رد کیا وہ ترقی کی منازل طے کرتا چلاگیا۔ترکی،ملائیشیاچین اور ایران کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت ملک میں حالات سازگار بنادے تو ہزاروں پاکستانی سرمایہ دار وطن عزیز میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں۔