وزیراعظم سپریم کورٹ میں مقررہ وقت سے 22 منٹ قبل پہنچے

وزیراعظم سپریم کورٹ میں مقررہ وقت سے 22 منٹ قبل پہنچے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (خبرنگار)وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف این آر او عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ میں22 منٹ قبل پہنچے۔وزیر اعظم کا سپریم کورٹ پہنچنے کا وقت 9:30 بجے کا تھا جبکہ وزیر اعظم 9:08بجے عدالت پہنچے ۔گیارہ بجنے میں ابھی گیارہ منٹ باقی تھے کہ وزیر اعظم کو سپریم کورٹ کے اندرونی دروزے سے رخصت کیاگیا،وزیر اعظم اپنی گاڑی میں سخت سکیورٹی حصار میں عدالتی احاطے میں پہنچے۔ان کے ہمراہ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک بھی تھے ۔جن سے وزیر اعظم کمرہ عدالت میں بعض معاملات پر مشاورت بھی کرتے رہے ۔کمرہ عدالت میں وزیر اعظم کے دائیں جانب ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی ،وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اور بائیں جانب بابر غوری ،سینیٹر حاجی عدیل اور اراکین پارلیمنٹ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

مزید :

صفحہ اول -