پیپلز پارٹی نے اداروں سے براہ راست تصادم کا فیصلہ کرلیا مخدوم نذر حسین

پیپلز پارٹی نے اداروں سے براہ راست تصادم کا فیصلہ کرلیا مخدوم نذر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ممتاز ماہر تعلیم مخدوم نذر حسین نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے اداروں سے براہ راست تصادم کا فیصلہ کرلیا۔ ان کی اس مجرمانہ روش کے نتیجہ میں جمہوریت کی عمارت زمین بوس ہوسکتی ہے۔ لگتا ہے پیپلز پارٹی میں عدلیہ کے احترام کی تربیت نہیں دی جاتی۔ اگر بچھلے وزیر اعظم بھی انا کی بجائے آئین کی پاسداری کرتے تو یوں نااہل نہ ہوتے مگر افسوس ان کے انجام سے راجہ پرویز اشرف نے کوئی سبق نہیںسیکھا۔ حکمرانوںنے عدلیہ کو یرغمال بنانے کیلئے آئین کا تقدس پامال کیا۔ آئینی اور اخلاقی طور پر پیپلز پارٹی کے پاس حکومت کا مزید جواز ختم ہوگیا ہے۔ عدالت کے مقابلے میں ان کا رویہ ”آبیل مجھے مار“ کے مصداق ہے یقیناًً بعد میں انہیں بچھتانا پڑے گا۔ عدالت سے یوسف رضا گیلانی کا نااہلی کی سزا ہونے کے بعد تصادم کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے پیپلز پارٹی کی قیادت کو سچے دل سے عدالتی فیصلہ تسلیم کرنا چاہئے تھا۔