صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 3 ستمبر کو طلب کر لیا

صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 3 ستمبر کو طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ثناءنیوز) صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 3 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ حکومت نے دوران سیشن 4 سالوں کی طویل تاخیر کے بعد احتساب بل پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے حکمران اتحاد کے چیف وہیپ وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ کو اجلاس کے پرامن ماحول میں انعقاد کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کر دی ہے۔ تمام جماعتوں کو سیشن کے متوقع ایجنڈے اور مجوزہ قانون سازی کے بارے میں اعتماد میں لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -