گریڈ 19 اور 20 کے افسران کی پروموشن پالیسی تبدیل

گریڈ 19 اور 20 کے افسران کی پروموشن پالیسی تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی اے) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19 اور 20 کے افسران کی پروموشن پالیسی تبدیل کر دی۔ افسران کے لئے اب بلوچستان میں تین سال کام کرنا لازمی ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایم جی اور پولیس گروپ کے افسروں کو ترقی کیلئے بلوچستان میں تین سال خدمات انجام دینا ہو گی۔ گریڈ 19 اور 20 کے افسران کی ترقی کیلئے بلوچستان میں تین سال کام کرنا لازمی ہو گا۔ نئی پروموشن پالیسی کے مطابق تین سالوں میں تربیت اور چھٹی کا عرصہ شامل نہیں ہوگا۔ دوسری طرف ترقی کے منتظر بلوچستان میں خدمات سرانجام نہ دینے والے افسروں کی ترقی موخر کر دی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -