مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سے محروم، ڈاکوﺅں کی گھرمیں فائرنگ

مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سے محروم، ڈاکوﺅں کی گھرمیں فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپیشل رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا جبکہ ایک گھر میں واردات کے دوران ڈاکوﺅں نے شدید فائرنگ کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹاﺅن شپ کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے ارسلان کے گھر میں گھس کر 8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات و نقدی لوٹ لی ڈاکوﺅں نے واردات مکمل کر نے کے بعد شدید ہوائی فائرنگ کی جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، جوہر ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے عمران کے گھر میں گھس کر 6لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، انعامی بانڈ ، نقدی اور موبائل فون ، کاہنہ میں ڈاکوﺅں نے امداد کے گھر میں گھس کر 3لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات و نقدی ، فیکٹری ایریا میں ڈاکوﺅں نے مظہر کے گھر میں گھس کر 3لاکھ روپے مالیت ، گلشن اقبال کے علاقے پارک کے سامنے ڈاکوﺅں نے میاں راشد کی کار سوار فیملی سے 8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور موبائل فون، بادامی باغ کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے اصغر کی موٹر سائیکل ،22ہزار روپے اور موبائل فون، بادامی باغ میں ڈاکوﺅں نے عباس سے موٹر سائیکل ،12ہزار روپے اور موبائل فون، جنوبی چھاﺅنی میں ڈاکوﺅں نے یاسر سلیم سے سونے کی چین اور30ہزار روپے ، فیصل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے وقاص سے ایک لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چین ،25ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں ڈاکوﺅں نے ظہیر سے80ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں ڈاکوﺅں نے صابر سے80ہزار روپے اور موبائل فون ، ملت پارک میں ڈاکوﺅں نے افضل شاہ کے جنرل سٹور میں گھس کر 60ہزار روپے اور قیمتی سامان ، ہربنس پورہ میں ڈاکوﺅں نے صداقت سے 50ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں ڈاکوﺅں نے امجد سے35ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ، ٹاﺅن شپ میں سلیم احمد ، ٹاﺅن شپ میں وسیم ، ریس کورس میں سلیم گلشن اقبال میں شبیر ، شمالی چھاﺅنی میں محمد نور ، پرانی انار کلی میں افضل ، جوہر ٹاﺅن میں محمد رضوان، گلبرگ سے فیصل کی گاڑیاں ، اسلام پورہ میں ذوالفقار کا رکشہ ، لیاقت آباد میں حاجی ، اقبال ٹاﺅن میں عباس، جنوبی چھاﺅنی میں قیصر ، شاہدرہ میں ورسل ، پرانی انار کلی میں ناصر رانا ، وحدت کالونی میں اخلاق، نواب ٹاﺅن میں عبداللہ ، بادامی باغ میں، طارق بٹ کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -