7 اکتوبر کو ٹرین مارچ ملکی سیاست کا رخ موڑ دے گا ، فضل کریم

7 اکتوبر کو ٹرین مارچ ملکی سیاست کا رخ موڑ دے گا ، فضل کریم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی(سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کا 7اکتوبر کو کراچی سے اسلام آباد تک ہونے والا ٹرین مارچ ملکی سیاست کے دھاروں کا رخ موڑد ے گا۔ ٹرین مارچ کی تیاریوں کے لیے 50کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ سنی اتحاد کونسل نے تین ماہ پر مشتمل ملک گیر رابطہ عوام مہم شروع کر دی ہے۔ رابطہ مہم کے دوران ملک بھر میں تین سو سے زائد چھوٹے بڑے جلسے منعقد کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماءو مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ پاکستان کی بقاءشفاف الیکشن میں ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ نگران وزیراعظم بلوچستان سے بنایا جائے تاکہ بلوچوں کا احساس محرومی کم ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتوں نے پاکستان کی دفاعی تنصیبات کو ٹارگٹ کر رکھا ہے اور امریکہ مسلسل سوات کے مفرور امریکی طالبان سے پاک فوج پر حملے کروا رہا ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ اقتدار کے کھلاڑی بے صبرے ہو کر الزاماتی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں جو ملک کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستانی دریاﺅں پر بھارتی ڈیموں کی تعمیر کا نوٹس لے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ اقتدار کا حصول ہی سب کا اصول بن چکا ہے۔ سیاسی جماعتیں دیانت اور اہلیت کی بجائے جیتنے والے امیدوار کو ٹکٹ دیتی ہیں خواہ وہ بددیانت اور نااہل ہی کیوں نہ ہو۔

مزید :

ایڈیشن 1 -