نئے صوبے، سپیکر پنجاب اسمبلی نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا

نئے صوبے، سپیکر پنجاب اسمبلی نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے صوبوں کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل سپیکر نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کو خط ارسال کیا ہے جس میں پارلیمانی کمیشن کی بجائے قومی کمیشن بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ رانا اقبال نے کہا کہ میں نے سپیکر قومی اسمبلی کو تجویز دی ہے کہ کمیشن سپیکر کی بجائے حکومت تشکیل دے اور دوسری طرف اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے طلب کئے گئے کمیشن کے لئے 2 نام دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -