گیلانی کے سابق میڈیا ایڈوائزر کیخلاف ریفرنس دائر

گیلانی کے سابق میڈیا ایڈوائزر کیخلاف ریفرنس دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی اے )نیب نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سابق میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول اور شاہد محمود کےخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ ملزموں نے عوام کو دھوکہ دے کر15 کروڑ سے زیادہ کی کرپشن کی۔نیب کی طرف سے میاں خرم رسول اور شاہد محمود کے خلاف احتساب عدالت میں دائر کئے جانے والے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں نے ٹی سی پی اور پارکو کے نام سے جعلی کمپنیاں متعارف کرائیں جعلی کاروبارسے لوگوں کے کروڑوں روپے خورد برد کئے۔ ان کے خلاف لوگوں کی طرف سے درجنوں شکایات سامنے آنے کے بعد یہ ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -