2ستمبر اینٹی ڈینگی ڈی کے ورکنگ پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے، ناصر محمود کھوسہ

2ستمبر اینٹی ڈینگی ڈی کے ورکنگ پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے، ناصر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نےوز رپورٹر ) چےف سےکرٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ نے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو ہداےت کی ہے کہ 2ستمبر کے اےنٹی ڈےنگی ڈے کے لئے مرتب کردہ ورکنگ پلان پر پورے صوبے مےں عملدرآمد کو ےقےنی بناےا جائے اور انسداد ڈےنگی کی سرگرمےوں مےں عوام کی بھر پور شرکت کو ےقےنی بنانے کے لےے عوامی آگاہی مہم کو بھر پوراندازمےں چلاےا جائے۔انہوں نے ےہ ہداےات آج سول سےکرٹرےٹ مےں انسداد ڈےنگی کے سلسلے مےں گذشتہ اتوار کو چلائی جانے والی خصوصی صفائی مہم کے نتائج کا جائزہ لےنے اور ورکنگ پلان کے بارے مےں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس مےں وزےراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفےق ،کمشنر لاہور جواد رفیق ملک،ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور ڈی جی پی ایچ اے محمود احمد کے علاوہ تمام سرکاری محکموں کے سیکرٹریوں، ایڈیشنل سیکرٹریوں اور دےگرسےنئر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس مےںمحکموں کے سربراہان نے اےنٹی ڈےنگی ڈے کو کامےاب بنانے کے لےے اپنے اپنے محکمے کی جانب سے مرتب کردہ ورکنگ پلان کے بارے مےں آگاہ کےا۔اس موقع پر سےکرٹری صحت عارف ندےم نے بتاےا کہ محکمہ صحت کے پاس مچھر مار سپرے اورلاروی سائےڈنگ کے لےے وافر مقدار مےں کےمےکلز ،فوگر مشےنےں اور سپرے پمپ دستےاب ہےں۔علاوہ ازےںتمام ہسپتالوں مےں ڈےنگی کے مرےضوں کے لےے تشخےص وعلاج کی تمام سہولےات کی فراہمی کو ےقےنی بناےا گےا ہے ۔مزےدبرآں سرکاری ہسپتالوںمےںہائی ڈےپنڈےنسی ےونٹس بھی فنکشنل حالت مےں ہے ۔انہوںنے بتاےا کہ کو اےنٹی ڈےنگی ڈے کے موقع پر محکمہ صحت کے سےنئر افسران ہسپتالوں کا معائنہ کرےں گے۔مےڈےکل کالجوں مےں سےمےنارز منعقد کےے جائےں گے۔عوامی آگاہی کے لےے بےنرز اورفلکس آوےزاں کےے جائےں گے اورڈےنگی سے بچاو¿ کی احتےاطی تدابےر اور مرض کی علامات پر مشتمل پمفلٹ بھی لوگوں مےںتقسےم کےے جائےں گے۔اس مہم مےں مےڈےکل کالجوں کے طلباءو طالبات کو بھی شامل کےا جائےگا۔عارف ندےم نے بتاےا کہ گذشتہ سال کی نسبت رواں سال صورتحال بہت اطمےنان بخش ہے تاہم صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔سرکاری محکموں کے اہلکاروں اور رضاکاروں کے تعاون سے گھر گھر آگاہی مہم اور وےکٹر سروےلنس کی سرگرمےاں عمل مےں لائی جائےں گی۔ہر سطح پر صفائی اورکوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لےے مناسب اقدامات کےے جائےں گے۔محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب2ستمبر کو مےںپنجاب آرٹس کونسل اور لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے واکس،سےمےنار اور مےوزک شوز کا اہتمام کرے گا۔علاوہ ازےں ٹی وی ڈرامہ عےنک والا جن کے اداکار ڈےنگی کے حوالے سے ڈرامہ بھی پےش کرےں گے۔کمشنر لاہور جواد رفےق ملک نے لاہورکے لےے بنائے گئے ورک پلان کے بارے مےں تفصےل سے آگاہ کےا۔ چےف سےکرٹری نے اس موقع پر کہا کہ اگرچہ تمام محکموں نے انسداد ڈےنگی کے لےے بہت جامع ورکنگ پلان مرتب کےا ہے تاہم اصل چےلنج اس ورکنگ پلان پر پورے صوبے مےں اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کو ےقےنی بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈےنگی کے حوالے سے آئندہ دوسے چار ہفتے انتہائی اہم ہےں جس کے دوران تمام سرکاری محکموں کو انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -