بجلی کے 13 ارب کے نادہندہ عوامی نمائندوں کیلئے ڈیڈ لائن ختم

بجلی کے 13 ارب کے نادہندہ عوامی نمائندوں کیلئے ڈیڈ لائن ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی جانب سے 13 ارب کے نادہندہ چیئرمین سینیٹ ‘وفاقی وزراءکے دفاتر و رہائش گاہوں سمیت کئی سرکاری ونیم سرکاری اداروں کو ادائیگی کےلئے دی گئی ڈیڈلائن پیرکوختم ہو گئی جس کے بعد ادائیگی نہ کرنے وا لے محکموں اور اداروں کی بجلی منقطع کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ آئیسکو کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے دفاتر ورہائش گاہیں 5 کروڑ 11 لاکھ کی نادہندہ ہیں جبکہ وفاقی وزراءکے دفاتر و رہائش گاہیں ایک کروڑ 22 لاکھ کی نادہندہ ہیں ‘آزاد جموں وکشمیر 10 ارب 64 کروڑ کی واجب الادا رقم کے ساتھ نادہندگان میں سب سے سرفہرست ہے ۔سی ڈی اے ایک ارب 71کروڑ ‘کینٹ بورڈ چکلالہ 45 کروڑ ‘ٹی ایم اے راول ٹاﺅن 4 کروڑ کی نادہندہ ہیں۔آئیسکو کے مطابق وفاقی و صوبائی پولیس کے محکمے اور ہسپتال بھی نادہندگان میں شامل ہیں ۔اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے تمام نادہندگان اداروں کو بجلی منقطع کرنے کا 27 اگست تک آخری نوٹس جاری کاتھا ۔

مزید :

صفحہ آخر -