ؒٓؒٓٓحکومت نے نیٹوسپلائی کھول کرامریکی مردہ گھوڑے میں جان ڈال دی :منور حسن

ؒٓؒٓٓحکومت نے نیٹوسپلائی کھول کرامریکی مردہ گھوڑے میں جان ڈال دی :منور حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی(امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے امریکی اہلکاروں کے اس بیان کہ ”امریکہ حقانی گروپ کو امن کے بدلے تین افغان صوبوں کاکنٹرول دینے پر تیار ہے لیکن وہ مذاکرات میں آگے نہیں بڑھ رہے “ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے نیٹو سپلائی کھولنے میں انتہائی عجلت کا مظاہرہ کر کے امریکہ اور نیٹو کے مردہ گھوڑے میں جان ڈال دی ہے ۔ امریکہ افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد خطے سے بھاگنے کی تیاریاں کررہاتھا کہ حکومت نے سپلائی کھول کر اسے دوبارہ قدم جمانے کا موقع فراہم کیاہے ۔ افغانستان سے ایک کے بعد ایک امریکی الٹے پاﺅں بھاگ رہاتھا اور خود امریکہ طالبان سے درگت بننے کے بعد ان سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہاتھا لیکن ہمارے حکمرانوں نے جلد بازی میں قومی سلامتی کو پس پشت ڈالتے اور پارلیمنٹ کی قرار دادوں سے انحراف کرتے ہوئے امریکہ کو معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کا موقع دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکی غلام حکمرانوں کو اپنے آقا کے سامنے دم مارنے کی جرأت نہیں اور وہ اس سے یہ تک پوچھنے کو تیار نہیں کہ جب تم طالبان سے مذاکرات کر رہے ہو تو ہمیں ان کے خلاف کاروائی پر کیوں مجبور کیا جارہاہے ۔ انہوں نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ حکمران چالیس ہزار معصوم پاکستانیوں کی جانوں سے کھیلنے اور پاکستان کی معیشت کو 98 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا۔انہوں نے سوئس بنکوں کو خط لکھنے کے عدالتی حکم پر سپریم کورٹ کی طرف سے وزیراعظم کو دی گئی 18ستمبر تک کی مہلت کو انتہائی مایوس کن قرا ر دیا اور کہاکہ عدلیہ کی طرف سے بار بار مہلت دیئے جانے اور کوئی دوٹوک فیصلہ نہ کیے جانے کی وجہ سے حکمرانوں کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں اور وہ کسی بھی عدالتی حکم کو درخور اعتنا نہیں سمجھتے ۔ اگر عدلیہ نے پہلے دن سے ہی سخت موقف اپنا یا اور اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کروایا ہوتا تو پیپلز پارٹی کو تصادم اور محاذ آرائی کی جرا¿ت نہ ہوتی اور بہت سے معاملات الجھنے کی بجائے سلجھ چکے ہوتے ۔

مزید :

صفحہ آخر -