پنجاب کوآپریٹو بینک نے فصل خریف کیلئے قرضہ جات کا اجراءمکمل کر لیا

پنجاب کوآپریٹو بینک نے فصل خریف کیلئے قرضہ جات کا اجراءمکمل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے فصل خریف 2012ءکے لئے پیداواری قرضہ جات کا اجراءمکمل کر لیا ہے۔ بینک نے 15 اگست 2012ءتک 11 ہزار 636 کوآپریٹو سوسائٹیز کے 86ہزار 899 کاشتکار / ممبران میں 2 ارب 9 کروڑ 52 لاکھ 12سو 97 روپے کے قرضہ جات تقسیم کئے ہیں۔ واضح رہے کہ بینک نے 15 اگست 2012ءتک فصل ربیع 2011-12ءکی وصولی کے سلسلہ میں 98.26 فیصد کے حساب سے 2 ارب 10 کروڑ 56 لاکھ 57ہزار 642 روپے کی وصولی کی ہے۔ صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک لیاقت درانی نے کہا ہے کہ بینک اس وقت پیداواری قرضہ جات کے علاوہ متعدد سکیموں کے تحت کوآپریٹو سوسائٹیز کے کاشتکار / ممبران اور کاشتکاروں کو ذاتی حیثیت میں قرضہ جات تقسیم کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بینک فصل ربیع 2012-13ءکے لئے قرضہ جات کا اجراءاکتوبر 2012ءمیں شروع کیا جائے گا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -