حکومت کو آخر کار سوئس حکام کو خط لکھنا پڑے گا ، محمود الرشید

حکومت کو آخر کار سوئس حکام کو خط لکھنا پڑے گا ، محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءمیاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو ایک نہیں ہزار بار بھی مہلت مل جائے ان کو آخر کار سوئس حکام کو خط لکھنا پڑے گا، حکمران عدلیہ، ملک اور جمہوریت کے ساتھ کھلا مذاق بند کریں، خود کو درست نہیں کریں گے تو عوام ان کا پرویز مشرف جیسا حال کریں گے، پاکستان جس تباہی کاشکار ہے اس سے نجات کا واحد حل ملک میں فوری طور پر عام انتخابات کا انعقاد ہے۔ پوری قوم حکمرانوں کے آگے ہاتھ جوڑتی ہے کہ ملک کسی بڑے سانحہ پیش آنے سے پہلے فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قوم کو سنہری خواب دکھائے مگر ساڑھے چار سالوں میں ایک بھی عوامی مسئلہ حل نہیں ہوا، بلکہ مسائل آمریت کے دور سے بھی بڑھ گئے ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -