حکومت طلبا کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرے ، سینئر نائب صدر لاہور چیمبر

حکومت طلبا کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرے ، سینئر نائب صدر لاہور چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر کاشف یونس مہر نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ طلباءکو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید ہنر سے آراستہ کرنے پر توجہ دے تاکہ انسانی وسائل سے فائدہ اٹھاکر ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا جاسکے۔ انہوں نے یہ باتیں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں دسویں ویب ڈویلپمنٹ کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ترقی و خوشحالی کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا بہت ضروری ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت کو تعلیم کے لیے بجٹ بڑھانا ہوگا تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ طلباءکو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لیس کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ انہیں ترقی یافتہ دنیا کے طلباءسے شدید مقابلے کا سامنا ہے ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ چیلنجز کو مدّنظر رکھتے ہوئے اپنے نصاب کو دورِ حاضر کے مطابق ڈھالیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے اپنا نصاب نجی شعبے کی مشاورت سے تیار کریں تعلیمی اداروں کو نجی شعبے سے رابطے میں رہنا چاہیے تاکہ انہیں صنعت کی ضروریات سے آگاہی ملتی رہے اور وہ اس کے مطابق افرادی قوت تیار کریں۔ کاشف یونس مہر نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ کورسز منعقد کرنے کا بنیادی مقصد لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -