نئے صوبے کے ایشو پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور من مانی

نئے صوبے کے ایشو پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور من مانی
نئے صوبے کے ایشو پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور من مانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) جنوبی پنجاب میں نیا صوبہ بنانے کے لیے قومی کمیشن میں نام نہ دینے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کاشکار رہا اس دوران اپوزیشن اراکین نے سپیکر کے ڈائس کا گھیراﺅ کر لیا اورنعرہ بازی کرتے رہے تاہم سپیکر نے اجلاس کی کارروائی جاری رکھی ۔ اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور سیکرٹری اسمبلی سے ایجنڈے کی کاپی بھی لے کر پھاڑ دی جس پر سپیکر نے سختی سے حکم دیا کہ وہ قابو میں رہیں۔
ہنگامہ آرائی کے دوران سیکیورٹی اندرداخل ہوگئی اور سپیکر کے ڈائس کوکور کرلیا ۔اپوزیشن اراکین صوبے کے نعرہ لگاتے رہے اس ہنگامہ آرائی کے دوران پاکستان ٹیلی ویژن کی ٹیم کو بھی کوریج سے روک دیا گیا۔لیکن صحافیوں نے یہ غیر تحریری حکم ماننے سے انکارکردیا اور پی ٹی وی کی ٹیم سے کوریج جاری رکھی،سپیکرنے ہنگامہ آرائی میں کوریج کی شاندی بھی نظر انداز کردی اور ایجنڈ مکمل کے اجلاس بدھ صبح تک ملتوی کردیا