حملے کا خطرہ، سینٹرل جیل حیدر آباد کی سیکیورٹی میں اضافہ

حملے کا خطرہ، سینٹرل جیل حیدر آباد کی سیکیورٹی میں اضافہ
حملے کا خطرہ، سینٹرل جیل حیدر آباد کی سیکیورٹی میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سنٹرل جیل حیدر آباد پر بنوں طرز کے حملوں کے خطرے کے پیش نظر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ جیل حکام کی طرف سے پولیس سے اضافی سیکیورٹی مانگی گئی تھی جس کے مطابق پولیس کمانڈوز اور ایگل سکواڈ کے 30 اہلکار جیل میں تعینات کر دیئے گئے ہیں اور جیل کے باہر کی نفری اور چوکیوں میں اضافہ کر دیا گیا جبکہ جیل کے باہر بکتر بند گاڑیوں اور پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ پولیس کی طرف سے جیل حکام کو جیل کے اندر گشت بڑھانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس جیل میں کراچی سے گرفتار 29 شدت پسند منتقل کئے گئے ہیں۔

مزید :

حیدرآباد -