ویمن ٹی 20ورلڈکپ :پاکستانی ٹیم کااعلان

ویمن ٹی 20ورلڈکپ :پاکستانی ٹیم کااعلان
ویمن ٹی 20ورلڈکپ :پاکستانی ٹیم کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ نے سری لنکا میں ہونے والے ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے پنا میر قیادت میںکی 14کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم کا اعلان کردیاہے ۔ سید ہ نین فاطمہ عابدی نائب کپتان ہوں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بسمعہ معروف، جویریہ ودود، ندا ڈار، مرینہ اقبال، قانیتہ جلیل، عثماویہ اقبال کھوکھر، سومایہ صدیقی، الزبتھ برکت، سعدیہ یوسف، ناہیدہ بی بی، جویریہ رﺅف اور سیدہ بتول فاطمہ نقوی شامل ہیں ویمن ونگ کی سربراہ بشری اعتزاز نے کہا ہے کہ ٹیم کی کھلاڑیوں کااعلان میرٹ پر کیا گیا ہے اور امید ہے کہ تمام کھلاڑی ہماری امیدوں پر پورا اترینگی انہوں نے کہا کہ ٹیم ا س وقت آئرلینڈ میںموجود ہے اور وہاں پر بہترین پرفارمنس دے رہی ہے ان کی بہترین پرفارمنس کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ان کو بہت فائدہ حاصل ہوگاویمن ٹیم اپنا پہلا میچ ستائیس کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ انتیس ستمبر کو آسٹریلیا اور یکم اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل سات اکتوبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔

مزید :

کھیل -