ایشیائی ماسٹر سکواش چمپئین شپ 3ستمبر سے لاہور میں ہوگی

ایشیائی ماسٹر سکواش چمپئین شپ 3ستمبر سے لاہور میں ہوگی
ایشیائی ماسٹر سکواش چمپئین شپ 3ستمبر سے لاہور میں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسری ایشین ماسٹرز سکواش چیمپئن شپ 3ستمبر سے 6ستمبر تک پنجاب سکواش کمپلیکس لاہور میں کھیلی جائیگی جس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ پنجاب سکواش ایسویسی ایشن کے سیکرٹری رانا فارق اور ڈی سی او نور الامین مینگل کے مطابق چیمپئن شپ میں 15 سے زائد ایشین ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں سے بھارت، ہانگ کانگ، بحرین، نیپال اور سنگا پور نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نے ماضی کے مایہ ناز کھلاڑی جہانگیر خان ،جان شیر خان ،قمر زمان، جیف ہنٹ، جوناتھن پاور رامی ایشور ،کرس ڈٹمر ،ڈیوڈ پالمر اور روس نارمن کو بھی مدعو کیا ہے۔

مزید :

کھیل -