جنوبی افریقہ میں68ویں جشن یوم آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری

جنوبی افریقہ میں68ویں جشن یوم آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پریٹوریا(بیورو رپورٹ) جنوبی افریقہ میں68ویں جشن یوم آزادی کی تقریبات کا سلسلہ پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب کی زیر قیادت جاری ہے۔ اس سلسلے کو محلوظ خاطر رکھتے ہوئے ڈربن میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں جنوبی افریقہ رہنے والے پاکستانی افریقن نیشنل کانگریس کے ممبران، ممبران پارلیمنٹ اور کاروباری افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پہلی مرتبہ خواتین اور بچوں نے ملکر قومی ترانہ پڑھا جنوبی افریقہ میں رہنے والے پاکستانی گلوکار اور جنوبی افریقہ لڑکی نے ملکر ملی نغمے پیش کئے۔ ڈربن میں پاکستانیوں کی تنظیم کے نمائندہ فیاض خان نے حکومت پاکستان اور خصوصی طور پر پاکستان ہائی کمیشن کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے جشن آزادی کی تقریب کو پہلی مرتبہ جوش و خروش سے منایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح تقریبات کے انعقاد سے جنوبی افریقہ میں مقیم سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہو گئے جس سے ملکی معاشی ترقی پروان چڑھے گی۔

مزید :

عالمی منظر -