جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس سے متاثرہ مزید 2 افراد ہلاک
جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے نتیجہ میں مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں‘ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کنشاسا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کانگو کے وزیر صحت نے بتایا کہ کانگو میں ایبولا وائرس سے متاثرہ مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گنی ‘ لائبیریا ‘ سرالیون ‘ نائیجیریا اور کانگو میں ایبولا وائرس پھیلنے کے نتیجہ میں اب تک ایک ہزار 427 افراد ہلاک جبکہ 2ہزار 615 متاثر ہو چکے ہیں ۔