ایران نے کرد فورسز کو پہلے اسلحہ بھیجا،مسعود بارزانی

ایران نے کرد فورسز کو پہلے اسلحہ بھیجا،مسعود بارزانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اربیل(ثناءنیوز)عراق کے خود مختار شمالی علاقے کردستان کے صدر مسعود بارزانی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے مسلح ملیشاکے خلاف حالیہ لڑائی میں سب سے پہلے انھیں اسلحہ مہیا کیا تھا۔انھوں نے یہ بات اربیل میں ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں بتائی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے دنیا سے اسلحہ مہیا کرنے کے لیے کہا تھااور اسلامی جمہوریہ ایران پہلا ملک تھاجس نے ہمیںسب سے پہلے ہتھیار اور آلات بھیجے تھے۔اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کے ملک نے اپنے پڑوسیوں کو ہتھیار ہی مہیا کیے ہیں اور برسرزمین اپنے فوجی نہیںبھیجے ہیں۔تاہم وزیرخارجہ جواد ظریف کے اس انکار کے باوجود ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیںجن میں بتایا گیا ہے کہ عراق میں ایرانی فوجی سنی ملیشاکے خلاف لڑائی میں شریک ہیں۔
ایران نے عراق کی مدد کے لیے روسی ساختہ سخوئی 25 لڑاکا طیارے بھی بھیجے ہیں۔کردستان کی سکیورٹی فورسز شمالی عراق میں دولت اسلامی عراق وشام داعش سے نبردآزما ہیں۔واضح رہے کہ شمالی شہر موصل اور دوسرے شہروں میں داعش کی پیش قدمی کے بعد عراقی فوج وہاں سے بھاگ کھڑی ہوئی تھی اور اس کے خالی کردہ بعض علاقوں میں کرد سکیورٹی فورسز البیش المرکہ نے کنٹرول حاصل کر لیا تھا لیکن داعش نے انھیں وہاں سے مار بھگایا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -