بھارت ،دیہاتی خاتون نے خونخوار چیتے کو تنہاءمار ڈالا

بھارت ،دیہاتی خاتون نے خونخوار چیتے کو تنہاءمار ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(آن لائن)بھارت میں ایک دیہاتی خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور چیتے کو تنہا مار ڈالا،دیہاتی خاتون کھیتوں میں پانی لگانے کے لیے گئی کہ جھاڑیوں میں چھپا چیتا اچانک حملہ آور ہوگیا۔ریاست اتراکھنڈ کے ردرپریاگ ضلع کی خاتون کملا نیگی کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔انھوں نے اس پورے واقعہ کے بارے میں بتایا میرے پاس درانتی اور کدال تھی۔
 اسی سے چیتے پر کئی وار کیے، جس سے اس کے دانت بھی ٹوٹ گئے۔ تقریبا نصف گھنٹے میری اس سے لڑائی جاری رہی ، بعد میں پتہ چلا کہ اس کی موت ہو گئی۔چیتے کو مارنے کے بعد خون سے لت پت 56 سالہ کملا پہلے اپنے گاو¿ں پہنچیں۔ گاو¿ں والے ان کو اگست مونی قصبے کے چھوٹے ہسپتال میں لے گئے۔کملا کا علاج کرنے والے ڈاکٹر عبد الرو¿ف نے بتایا ان کے بائیں ہاتھ کی ہڈی باہر آ گئی ہے۔ دونوں بازوو¿ں کی کہنیاں ٹوٹی ہیں۔ سر پر بھی زخم ہیں۔ پورے جسم میں کاٹنے کے نشان اور خراشیں ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید :

عالمی منظر -