سمندری طوفان کرسٹو بل برمودا جزائر کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا
میامی (اے پی پی) سمندری طوفان کرسٹو بل برمودا جزائر کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ۔ طوفان بادو باراں کی شدت نے سیاحتی مقام برمودا میں کم از کم 4 افراد کی جان لے لی جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں برمودا جزائر جو بہاماس ‘ ٹرکس اور کیاکوس جزائر پر مشتمل ہیں میں کرسٹوبل نے سیلاب کی صورتحال پیدا کردی ہے مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق کرسٹوبل کیریبین سے ہوتا ہوا برمودا سے 75میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواﺅں کے ساتھ ٹکرایا اور ساحل علاقوں میںہرچیز تہس نہس کردی۔
کرسٹوبل بحراوقیانوس میں آنے والا کیٹگری ون کا اس سیزن کا تیسرا سمندری طوفان ہے۔