دنیا کا طویل القامت یوکرینی شہری لیونڈ سدنیک انتقال کرگیا

دنیا کا طویل القامت یوکرینی شہری لیونڈ سدنیک انتقال کرگیا

کیف (اے پی پی) دنیا کا طویل القامت یوکرینی شہری لیونڈ سدنیک انتقال کرگیا،ان کی عمر 44برسی تھی۔ یوکرین کے اس کسان کا قد 8فٹ 4 انچ تھا اور اس کا انتقال دماغ کی شریان پھٹنے سے یوکرینی گاﺅں پوڈولیانسی میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق طویل قد لیونڈ کے پاﺅں کی لمبائی 18 انچ اور ہتھیلی ایک فٹ قطر کی حامل تھی۔ وہ سونے کے لئے بلیرڈ ٹیبل استعمال کرتا تھا-

 تاہم اس نے کبھی بھی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے کی ضرورت محسوس نہ کی کیونکہ اس کا کہنا تھا کہ وہ شہرت کا خواہش مند نہیں ۔ لیونڈ کے دماغ میں 12 سال کی عمر میں رسولیاں بننی شروع ہوگئی تھیں جن کی وجہ سے اس کا قد طویل ہونا شروع ہوگیا تھا اس کی اس حالت کو سائنسی زبان میں گیگا نٹزم کہا جاتا ہے اس کے قد میں ہر سال ایک فٹ کا اضافہ ہوا ‘ لیونڈ کے بعد دنیا کا طویل القامت شخص اب ترکی کا سلطان کوسن ہے جس کا قد 8 فٹ 3 انچ ہے۔

مزید : عالمی منظر