انگلینڈ کا کرکٹ عالمی کپ جیتنے کا کوئی چانس نہیں ،سوان

انگلینڈ کا کرکٹ عالمی کپ جیتنے کا کوئی چانس نہیں ،سوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن ( نیٹ نیوز)انگلینڈکرکٹ ٹیم کے سابق سپنرگریم سوان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کا آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہونے والا کرکٹ کا عالمی کپ جیتنے کا کوئی چانس نہیں ہے۔گریم سوان کے مطابق انگلش ٹیم کو کرکٹ کا عالمی کپ جیتنے کے لیے موجودہ کپتان ایلسٹر کک کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔سابق انگلش بولر نے سپورٹس ٹی وی کے پروگرام ٹیسٹ میچ سپیشل میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہ ہم کرکٹ کا عالمی کپ نہیں جیت سکتے۔انھیں اس بات پر بھی خوشی ہے کہ اوپنر ایلکس ہیلز آئندہ برس فروری اور مارچ میں ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ سے پہلے سلیکٹروں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔