پاکستانی ٹیم ساوتھ ایشین ٹیبل ٹینس ٹیم میں عمدہ پرفارمنس دیگی،عرفان خان
اسلام آباد (اے پی پی) قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کے کوچ عرفان خان نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم سا¶تھ ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کرے گی، غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان بلانے میں فیڈریشن نے اہم کردار ادا کیا، اس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا معاہدہ بلند ہوگا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سا¶تھ ایشین ٹیبل ٹینس کا انعقاد فیڈریشن کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت سے پاکستان میں دیگر کھیلوں کے دروازے بھی کھل جائیںگے۔ انہوں نے کہاکہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوگا اور دوسرے ممالک کو بھی یہ تاثر جائے گا کہ پاکستان کھیلوں کیلئے پرامن ملک ہے۔