پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیمیں آج چوتھے ون ڈے میں مدمقابل
برسبین( نیٹ نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ون ڈے میچ آج پیٹر برگ اوول، برسبین میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو چار میچز کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا ویمن نے 4 وکٹ، دوسرے میچ میں 5 وکٹ اور تیسرے میچ میں 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین چار ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 30 اگست، دوسرا 31 اگست، تیسرا 3 ستمبر جبکہ چوتھا اور آخری میچ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔