یو ایس اوپن، اعصام کو مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں شکست

یو ایس اوپن، اعصام کو مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک ( نیٹ نیوز) یو ایس اوپن، پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا کو اٹالین جوڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلم یو ایس اوپن کے سنسنی خیز مقابلے نیویارک میں جاری ہیں، مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے راﺅنڈ میں اٹلی کے آندریس سیپی اور ڈینلی براسیالی نے پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور بھارت کے روہن بوپنا کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے کر اگلے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔ پہلے سیٹ میں اٹالین جوڑی نے 7-6 سے کامیابی حاصل کی، پاک بھارت جوڑی نے دوسرے سیٹ میں شاندار کم بیک کیا اور 6-4 سے فتح حاصل کرکے میچ برابر کر دیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں بھی دونوں حریفوں کے مابین سخت مقابلہ ہوا اور اعصاب کی اس جنگ میں اٹالین جوڑی سرخرو ہوئی۔ آندریس سیپی اور براسیالی نے تیسرے سیٹ میں ٹائی بریک پر 7-6 (7-5 ) سے کامیابی حاصل کی۔