باﺅلر تناشے پین ینگرا سہ ملکی ون ڈے سیریز سے باہر

باﺅلر تناشے پین ینگرا سہ ملکی ون ڈے سیریز سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہرارے ( نیٹ نیوز) زمبابوے کرکٹ (زیڈ سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر فاسٹ باﺅلر تناشے پین ینگرا کو رواں سہ ملکی ون ڈے سیریز سے باہر کر دیا۔ زمبابوے کی ٹیم کو سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ زمبابوے کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پہلے ون ڈے سے قبل ٹریننگ سیشن کے دوران تناشے نے نہ صرف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی بلکہ ان کا رویہ بھی ناقابل برداشت تھا جس کی وجہ سے انہیں سیریز سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق تناشے کو ایشز سیریز 2013-14ءکے دوران مچل جانسن کی باﺅلنگ کی وڈیوز ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کرنے کی وجہ سے انہیں سزا دی گئی ہے۔