نیپا لی ٹیم عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ 31 اگست کو کریگی
اسلام آباد(اے پی پی) جنوبی افریقہ میں رواں سال ہونے والے چوتھے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں نیپال کی ٹیم شرکت کا حتمی فیصلہ 31 اگست کو کریگی ۔ ورلڈ کپ کے لئے اب تک پاکستان سمیت 8 ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ بنگلہ دیش پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے بدھ کو اے پی پی کو بتایا کہ جنوبی افریقہ میں رواں سال عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ 26 نومبر سے 8 دسمبر تک جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔